کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات کیلیے عوام مذہبی قائدین کوووٹ دیں

24

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان سنی تحر یک کے صوبا ئی ر ہنما مو لا نا محمد خا لد حسن عطا ری نے ٹنڈ و جا م میں میلا د مصطفیؐ کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کسی بھی نئے تجر بے کو بر داشت نہیں کرسکتا، 70برسوں سے پاکستان کو نت نئے تجر با ت سے گز ارا جارہا ہے اس کی خا طر خواہ نتائج بر آمد نہیں ہو رہے، قائد اعظم محمد علی جنا حؒ نے ریا ست پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریے یعنی اسلامی جمہو ریہ پاکستان کی بنیا د رکھی تھی، حکمر ان اشر افیہ 70برسوں سے عوام کو بے قوف بنا کر اقتدار حا صل کر نے کے بعد تر قیا تی کا م پر تو کو ئی ریکا رڈ قائم نہیں کر تے مگر کر پشن کرکے عالمی رینکنگ میں اپنا نام شامل کر واکر فخر محسو س کر تے ہیں۔ کر پشن زدہ حکمرانوں سے نجا ت حا صل کر نے کیلیے عوام کو مذہبی قائدین کو ووٹ دیکر اقتدار کے ایو انو ں میں پہنچا نا ہو گا تا کہ وہ عوام کے حقیقی نما ئند ے بن کر عوام کی فلا ح و بہبو د کیلیے اپنا کر دار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر پر وفیسر حا فظ نذیر احمد ،مو لا نا حا فظ راشد نقشبند ی ، حا فظ محمد عیسیٰ سیفی، مولا نا فضل الر حمن نقشبند ی ،حا فظ دین محمد پنہور ،صوفی مبین احمد پاکستان سنی تحریک تعلقہ کنو ینر تسلیم راجپو ت اور دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔ میلا د مصطفی کانفر نس سے پاکستان سنی تحر یک حیدرآباد کے کنو ینر محمدعمر ان سہر وردی اورعلا مہ محمد اسلم الاز ہر ی نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ