سیاسی عدم استحکام سے اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی،1000 پوائنٹس کی کمی 

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روز کریش کر گئی، کے ایس ای100انڈیکس 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنو ابیٹھا اور1100سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 38700پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ مندی کی لہر شدید ہونے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے177ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی زد میں آ گئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جس کے باعث انڈیکس 39900پوائنٹس کی سطح سے گر کر 38700پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں1122.66پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39907.32پوائنٹس سے گھٹ کر 38784.66پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 670.87پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19325.97پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29296.24پوائنٹس سے کم ہو کر 28672.66پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 77 ارب 20کروڑ96لاکھ71ہزار 179روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھر ب35 ارب 3کروڑ50لاکھ 40ہزار607روپے سے کم ہو کر 82کھرب57ارب 82کروڑ53لاکھ 69ہز ار 428روپے رہ گیا ۔ جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں6ارب روپے مالیت کے 16کروڑ32لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 3ارب روپے مالیت کے 14کروڑ95لاکھ 72ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر363کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 46کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ،301میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ