پی ٹی آئی نے 25 دسمبر کو  کراچی کا جلسہ ملتوی کردیا

184

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے 25 دسمبر 2017ء کو کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2 روزہ دورے پر 13 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران عمران خان
اقرا یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب اور کراچی بار میں وکلا سے خطاب کریں گے، جبکہ عمران خان پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سینٹرل اور کورنگی کے تحت منعقدہ ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ