عالم اسلام مضبوط لائحہ عمل  اختیار کرے، خالد چیمہ

95

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور متحدہ تحریک ختم نبوت کے رابطہ سیکرٹری و کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے
فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی استعمار کی جانب سے مسلمانوں کا جینا دوبھر کرنے کے مترادف ہے۔ اس قسم کے فیصلے کر کے امت مسلمہ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تمام اسلامی ممالک اور او آئی سی امت مسلمہ کی متحدہ و متفق نمائندگی کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے خلاف مضبوط لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ