سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی رپورٹ طلب کرلی

11

کراچی (کورٹ رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق چیف سیکرٹری کے فوکل پرسن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ 2 رکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کے فوکل پرسن کو
سیکورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ لاافسر نے بتایا چیف سیکرٹری کے فوکل پرسن سندھ ہائیکورٹ سکھر سرکٹ بینچ میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی تجاویز کی روشنی میں کیا اقدامات ہوئے؟ لاافسر نے بتایا سیکرٹری تعلیم کی جانب سے نجی اداروں کی مشاورت سے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں۔ سندھ میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی اہم مسئلہ ہے اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دائر درخواست کے مطابق 16 دسمبر 2015 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ