ملیر سی ایریا میں 2ر و ز سے بجلی کی بندش، عوام سڑکوں پرنکل آئے، احتجاج ، سٹرکیں بلاک

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پرنکل آئے۔ ملیر سی ایریا میں 2ر و ز سے بجلی غائب ہے ،جس کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی۔احتجاج میں مردوں وخواتین کی بڑی تعداد
نے شرکت کی۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ڈیجیٹل میٹرز تیز چلتے ہیں اور من مانے بلز بھیجے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملیر سی ون ایریا میں عملے کو کام کرنے سے روک دیا گیا، ترقیاتی کام کرنے میں کچھ شر پسند عناصر کی طرف سے دشواری کا سامنا ہے، رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ علاقے میں کچھ عرصے قبل ہی بجلی کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے، سب اسٹیشن کے اطراف ترقیاتی کام کے بعد علاقے میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ