ایکسپو سینٹر میں 13ویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز

189
کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کتاب کی عالمی نمائش میں الخدمت کے کیمپ کے دورے پر شہری مسائل سے متعلق فارم پر کررہے ہیں
کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کتاب کی عالمی نمائش میں الخدمت کے کیمپ کے دورے پر شہری مسائل سے متعلق فارم پر کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں 13ویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے 2017ء کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ جمعرات کو 5روزہ کتب میلے کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعا ت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کیا ۔ اس موقع پر بین الاقوامی کتب میلے کے کنوینر اویس مرزا جمیل،
پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عزیز خالد، بزنس ڈیولپمنٹ ایڈوائزر اعجاز شاہ، مشہور ادیب و صحافی محمو د شام، قاضی اسد عابد بھی موجود تھے۔ تقریب میں کالم نگار زاہدہ حنا، ماہر تعلیم انوار احمد زئی، منصوب حسین صدیقی ، مشہور و معروف شاعر سحر انصاری ، بین الاقوامی کتب میلے کے ڈپٹی کنوینر وقار متین‘ ندیم مظہر‘ محمد اقبال غازیانی ‘ندیم اختر ‘ اقبال صالح محمد‘ سید اصغر زیدی اور سید ناصر حسین، کامران نورانی اور سلیم عبدالحسین سمیت دیگر ادیب ، شاعر اورمصنفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کتب میلے کے آغاز کے ساتھ ہی اسکولز و کالجز کے طلبہ کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ ملک کا سب سے بڑا کتب میلہ ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف پبلشرز کے 330 اسٹالز لگائے گئے ہیں، میلے میں ایران، بھارت، ترکی، سنگاپور ،چین، ملائیشیا ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے پبلشرز سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بک پبلشرز اشاعت شدہ مواد کی نمائش کر رہے ہیں۔نمائش کا دورہ کرنے والے ادیب ، شاعر، سماجی اور سیاسی شخصیات نے کتب میلے کو کراچی شہر کے لیے خوش آئند قراردیا ہے۔ میلے میں شریک طلبہ کیساتھ نوجوانوں اور بڑوں نے بھی اپنی پسند کی کتب میں دلچسپی ظاہر کی۔ میلے میں اردو، سندھی ، فارسی، پنجابی، گجراتی،انگریزی سمیت ملکی اور دیگر عالمی زبانوں کی کتابوں اور رسائل میں عوامی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ