امریکی صدراسلام اور مسلمانوں کاکھلادشمن ہے‘حافظ ادریس

24

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلم ممالک سمیت پوری مہذب دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، امریکی اقدام سے ڈونلڈٹرمپ کی مسلمانوں سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سینٹر گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد ثاقب نائب امیر حاجی محمد انور وڑائچ بھی موجود تھے۔ حافظ ادریس نے کہا کہ امریکی اقدام پر جماعت اسلامی نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری طور پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر ے اور مسلم دنیا متفقہ طور پر سخت موقف اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہییں۔ جماعت اسلامی دینی جماعتوں کے اتحاد اور ایم ایم اے کی بحالی کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ انتخابات میں دینی جماعتیں اکٹھی میدان میں اتریں۔ بعد ازاں حافظ ادریس نے جماعت اسلامی ضلع جہلم کے سابق امیر ملک عرفان حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور جلال پورجٹاں میں سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میر محمد افضل کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ