نواں کوٹ سے200من مضر صحت گوشت پکڑا گیا،3ملزمان گرفتار

28

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں نواں کوٹ کے علاقے سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 200 من مضر صحت گوشت پکڑے جانے کی وجہ سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود سٹور میں تعفن پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ گرفتار کئے جانے والے 3 ملزمان کے خلاف بھی پولیس مقدمہ درج کرنے سے قاصر ہے۔ اس حوالے سے آن لائن نے جب لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر آصف رفیق سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف کارروائی کرنا ہماری ذمہ داری نہیں، سلاٹر ہاوسزبلدیہ عظمیٰ کے زیر اثر ہیں۔ سلاٹر ہاؤسز یا دکانوں پر فروخت ہونے والے مضر صحت گوشت سے لائیو اسٹاک کا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے ایڈیشنل ڈائر یکٹر جب کبھی کسی اطلاع پر چھاپا مار کر مضر صحت گوشت تحویل میں لیتے ہیں تو اس گوشت کو موقع پر تلف کر کے ملزمان کے خلاف چالان کرواتے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نواں کوٹ کے علاقے سے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 200 من کے قریب مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر 3 ملزمان کو پولس نے گرفتار کر لیا اور گوشت کو اسٹو رمیں بند کر دیا مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کسی محکمہ سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے رجوع نہیں کیا جس کے باعث پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قاصر ہیں جبکہ مضر صحت گوشت مزید خراب ہو کر تعفن پھیلانے کا سبب بن رہا ہے ۔
اور بلدیہ عظمیٰ سمیت پنجاب فوڈ اتھاڑتی اور متعلقہ اداروں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ