سندھ ہائیکورٹ : مچھر کالونی کو فوری پانی فراہم کرنے کا حکم

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مچھر کالونی میں 5 سال پانی کی عدم فراہمی پر ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری پانی کی فراہمی کا حکم دے دیا۔ 5 سال سے پانی کی عدم فراہمی پر عدالت برہم ہوگئی اورایم ڈی واٹر بورڈ کو حکم دیا کہ مچھر کالونی کے مکینوں کو فوری پانی فراہم کیا جائے۔ درخواست گزار آتم پرکاش نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مچھر کالونی کی 10 لاکھ آبادی کو 5 سال سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔ پانی سپلائی کے نام پر ماہانہ 3 کروڑ روپے وصول دینے کے باوجود مچھر کالونی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔ عدالت نے مجرم اشتیاق کی سزا برقراررکھنے کا حکم دے دیا۔ مجرم اشتیاق کو انسداددہشت گردی عدالت نے 19 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ