امریکا سے جنگ فرض ہوگئی‘ صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے‘ شمالی کوریا

129

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ فرض ہوگئی ہے اب صرف اس کی تاریخ طے ہونا باقی ہے۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں اور جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے میں جنگ کو یقینی بنا دیا ہے، امریکا نے ایسا کرکے ایک طرح سے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکی حکام جزیرہ نما کوریا کو جنگ میں دھکیلنے کے لیے محاذ آرائی پر مبنی بیانات دے رہے ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ سے بھاگنے والے بھی نہیں۔ری یونگ ہو کامزید کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ کر جوہری جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کردے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ