خیبرایجنسی میں بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کا انکشاف

76

اسلام آباد (آن لائن) خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرایجنسی کے گاؤں شبخان میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے بارودی سرنگ کی ایک فیکٹری سمیت 4 غاریں اور 3 کمپاؤنڈ کلیئر کردیے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والا مواد اور ہینڈ گرنیڈز قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ