پاک فوج نے افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر کو بازیاب کرلیا

149

راولپنڈی،پشاور(صباح نیوز)پاک فوج نے رواں سال افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر ملک فیض احمد کو بازیاب کرا دیا۔راولپنڈی کے رہائشی ملک فیض احمد کو رواں سال 21اگست کو اغوا کیا گیا تھا ،جو طورخم،جلال آباد روڈ کے منصوبے پر کام کررہے تھے کہ انہیں افغانستان سے اغوا کرلیا گیا تھا۔ملک فیض احمد کے بیٹے فرحان ملک کا کہنا تھا کہ ان کے والد 105دن بعد گھر واپس لوٹے ہیں۔فرحان ملک نے افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب بخیر وعافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ