ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے پی  کے احسان اللہ ترابی انتقال کر گئے

19

پشاور(صباح نیوز) ہیلتھ سروسز اکیڈیمی خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان اللہ ترابی انتقال کر گئے جن کا جنازہ زر گر آباد پشاور سے اٹھایاگیااور اُن کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم حاجی سمیع اللہ ترابی(ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور)، حبیب اللہ ترابی
(چیف فارمیسسٹ ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد) کے بھائی، نجیب اللہ (پی ٹی وی پشاور)، جہان داد خان (ناظم جماعت اسلامی زرگر آباد)کے خالہ زاد بھائی، حمیداللہ ترابی( ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائزیشن ایم این سی ایچ مانسہرہ) کے چچا ، عمران اللہ ترابی اور عدنان اللہ ترابی کے والد تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ