پختونخوا، مارخور کے شکارکیلیے کنسلٹنٹ کمپنیوں کو پرمٹ جاری 

107

پشاور (عبدالبصیر قلندر) محکمہ جنگلی حیات (وائلڈ لائف) خیبرپختونخوا نے 4 غیر ملکی شکاریوں کو مارخور کے شکارکے لیے کنسلٹنٹ کمپنیوں کو پرمٹ جاری کر دیے۔ مارخور (ٹرافی ہنٹنگ) کے عوض 3 لاکھ ڈالر سے زائدرقم صوبائی خزانہ میں آ ئیگی جس کی مجموعی آمدنی کا 80 فیصد چترال کی مقامی آبادی کے ترقی کے کاموں پر خرچ کیا جائیگا۔ سپرنٹنڈنٹ وائلڈ لائف پختونخوا رحیم داد خان نے جسارت کے ساتھ خصوصی گفتگومیں کہا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کراچی اسلام آباد ، لاہور سمیت ملک کی بڑے کنسلٹنٹ کمپنیوں نے ٹینڈر میں حصہ لیا تھا لیکن قواعد کے مطابق کامیاب کمپنیوں کو شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔، ٹرافی
ہنٹنگ پرمٹ کی فیس اس سال 75 سے 85 ہزار امریکی ڈالرہے، اس کے علاوہ اضافی شکار کے خواہش مند شکاری سے بگ گیم کی مد میں ایک لاکھ ڈالر تک اضافی فیس وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر سے مارچ تک برفباری کی وجہ سے مارخور پہاڑیوں کے دامن میں بسیرا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے شکار میں دقت کم ہوتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ