***۔۔۔۔۔۔پشاور ۔۔۔۔۔۔***

25

باجوڑایجنسی (آئی این پی )باجوڑایجنسی کے صدیق آباد بازار میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان ۔ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب باجوڑایجنسی کے تحصیل خار کے صدیق آباد بازا رمیں کپڑے کے دکان میں آتشزدگی سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ بن گیا ۔مذکورہ واقعہ اے این پی کے سینئر رہنما باچا خان کے دکان میں پیش آیا ۔ باچا خان کے مطابق دکان میں پچاس لاکھ سے ساٹھ لاکھ روپے تک کا کپڑا موجود تھا۔ دکاندار کے مطابق دکان میں بجلی کنکشن نہیں لگایاگیاتھا جس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس وجہ سے آتشزدگی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہوسکتاہے **اکبر پورہ ضلع نوشہرہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے 100دیرینہ کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کاعہدکیا۔ اکبر پورہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سو سے زائد دیرینہ کارکنوں ملک علی خان، ملک شیر پاؤ، تحصیل کونسلر اسماعیل شاہ، ریاض ترخہ، کونسلر ملک سہیل، سالار، ملک منصف، ملک امان، ملک اعجاز، ڈاکٹر مشتاق غنی، فاروق غنی ،افتخار غنی اور دیگر نے عوامی نیشنل پارٹی سے اپنی تیس سالہ طویل وابستگی کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ