مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا گھروں پر بارود سے حملہ، 3 نوجوان شہید

59

سری نگر (صباح نیوز) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے تازہ کارروائی میں ضلع کلگام میں آپریشن کے دوران گھروں کو دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچایا اور تینوں نوجوانوں کی لاشیں تباہ شدہ گھر سے برآمد ہوئیں۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ قابض فوج نے احتجاج روکنے کے لیے بھی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ریاستی مظالم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور قابض فوج نے گزشتہ ماہ بھی ظلم و جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ