کشمیری قیدیوں سے غیر انسانی  سلوک بندکیا جائے‘ علی گیلانی

155

سری نگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری قیدیوں سے غیر انسانی سلوک بندکیا جائے‘ انہوں نیمختلف بھارتی جیلوں میں قید تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر وادی کی جیلوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ تہاڑ
جیل میں قید افراد کے عزیز و اقارب کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ کی 21 تاریخ کو18 قیدی اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب تامل ناڈو کی اسپیشل پولیس کے اہلکاروں نے ان کو بلاوجہ شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین نے عالمی اداروں سے تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں سے کیے جانے والے غیر انسانی اور ناروا سلوک کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ ادھر سید علی گیلانی نے ایک اور بیان میں پشاور میں دہشت گردی کے حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ