ڈگری میں سندھی ثقافت ڈے دھوم دھام سے منایا گیا، اسکولوں میں تقریبات

297

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری میں سندھی ثقافت ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ شہر کے نجی اسکولوں میں سندھی ثقافت کے حوالے سے طلبہ وطالبات نے سندھی لباس زیب تن کیے اور ٹیبلو اور سندھی گیتوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ڈگری کی سیاسی و قوم پرست جماعتوں کی جانب سے محمدی چوک میں ثقافتی کیمپ لگایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں قوم پرست رہنماؤں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ