سنت پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں‘ محمد وارث

34

پاکستان ریلوے ایمپلائز یونین کے صدر حافظ سلمان بٹ کی ہدایت پر ملک بھر میں پریم یونین نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے پریم یونین پاکستان عشق مصطفیؐ ریلیاں نکالی گئیں۔ اس سلسلے میں پریم یونین کراچی ڈویژن کے صدر راجہ عبدالمناف کی قیادت میں 30 نومبر کو صبح 11 بجے سٹی اسٹیشن پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر عبدالسلام، اٹلس انجینئرنگ کے مزدور رہنما نصیر الدین، پریم یونین کے رہنما محمد خان، معین الدین، اعجاز احمد عباسی، ملک محمد عثمان، راجہ غلام قادر، محمد جاوید تنولی، نذیر عالم خان بونیری، عبدالحق، محمد داؤد تنولی، اکرم یوسف، عبدالستار درس، ممتاز ہسبانی، عثمان احمد، محمد رمضان، سید واجد شاہ اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی پریم یونین آفس کراچی سے آئی آئی چندریگر روڈ سے ڈویژنل آف کراچی کا چکر کاٹ کر یونین آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ مفتی محمد وارث نے مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنت پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے نبیؐ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ جلسہ میں قاری محمد شفیع نے نعت رسولؐ پیش کی۔ پروگرام سے پریم یونین کراچی کے صدر راجہ عبدالمناف نے بھی خطاب کیا۔ اختتام میں مفتی محمد وارث نے دعا کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ