پیارے کا استقبالیہ

87

امریکا سے آئے ہوئے مہمان بلال خیمانی کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب پیارے آفس میں منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پیارے کے صدر طاہر حسن نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں سے بلال خیمانی نے نہ صرف پاکستان میں پیارے آفس سے رابطہ رکھا بلکہ امریکا کی مختلف اسٹیٹس میں PIA کے ریٹائرڈ ملازمین سے رابطہ رکھا اور وقتاً فوقتاً انہوں نے ان کے اعزاز میں تقاریب کا بھی اہتمام کیا۔ یہ عمل ہمارے اور دیگر ساتھیوں کے لیے بھی حوصلہ افزا اور قابل عمل ہے۔ پٹیشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ PIA انتظامیہ جتنی جلدی ہماری بات مان لے تو بہتر ہے کہ چھ سالوں سے غریب ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ ہوسکے ورنہ ہم مجبوراً دوسرے ذرائع بھی استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔ تقریب سے مہمان بلال خیمانی، سیکرٹری جنرل محمد یونس کاکاخیل، بانی اور چیف آرگنائزر اسلم آسی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیخ مجید اور رابطہ سیکرٹری فرید پرویز نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ