پاکستان اسٹیل ایمپلائز الائنس کا قیام

153

پاکستان اسٹیل کی ٹریڈ یونینز اور آفیسرز ایسو سی ایشنز کا نمائندہ اجلاس 28نومبر کو صدر انصاف لیبر یونین (سی بی اے) وحید سومرو کی صدارت میں منعقد ۔ اجلا س میں انصاف لیبر یونین سی بی اے کے صدروحید سومرو، سینئر نائب صدرہارون خٹک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد رمضان، رضوان خان، پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو کے صدر حاجی خان لاشاری، جنرل سیکرٹری ظفرخان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری داؤد خان، بخت رحیم، پیپلز پروگریسو لیبر یونین پاکستان اسٹیل کے صدر اکبر ناریجو، جنرل سیکرٹری افتخار عباسی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نثار انڑ، انفارمیشن سیکرٹری عزیز اللہ ناریجو، ایمپلائیز لیگ پاکستان اسٹیل کے چیئر مین چوہدری یاسین، فنکشنل لیگ لیبر ونگ ضلع ملیر کے صدر عبد الحق چنا اور ٹاپس کے نمائندے محمد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی موجودہ تشویش ناک صورتحال، ملازمین کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ادارہ کی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کرنے کے لیے ایک وسیع تر اتحاد پاکستان اسٹیل ایمپلائز الائنس کی منظوری دی گئی۔ الائنس کے کنوینر ظفر خان، ڈپٹی کنوینر اکبر ناریجو، سیکرٹری محمد رمضان، فنانس سیکرٹری چودھری یاسین، انفارمیشن سیکرٹری افتخار عباسی کو منتخب کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ