احتساب عدالت‘ بدعنوانی ثابت  ہونے پر محکمہ تعلیم کے 2افسران کو سزا

129

کو ئٹہ ( نمائندہ جسارت) احتساب عدالت کوئٹہ نے بدعنوانی ثابت ہونے پر محکمہ تعلیم کے افسر سمیت2 ملزمان کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر زیارت انور انقلابی اور ٹھیکیدار محمد شبیر کیخلاف اسکول کے سامان کی خریداری میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔
نیب بلوچستان نے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا تھا۔ احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے جرم ثابر ہونے پر ملزمان کو2 سال قید اور 7 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ