سبی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا2 ایف سی اہلکار شہید

29

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق سبی سے تقریباً 60 کلو میٹر دور سنگان میں نامعلوم افراد نے کچے راستے پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا۔ ملزمان نے اس وقت دھماکا کیا جب ایف سی اہلکار راستے کلیئر کرنے کیلیے سوئپنگ کر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی سبی اسکاؤٹس 130 ونگ کے 2 جوان حوالدار عاقب اور سپاہی مقصود شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سپاہی غلام حسین، سپاہی عارف، سپاہی ایاز اور سپاہی محمد الطاف شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ