کوئٹہ: نواب زادہ گزین مری کی ضمانت منظور، رہا کردیا گیا

305

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نواب خیربخش مری کے صاحبزادے سابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کو 2 ماہ بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔ گزین مری نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے۔ بلوچستان حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان پر 2000ء میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نوازکے قتل جبکہ 2004ء میں کوہلو میں لیویز کیمپ پر حملے کے مقدمات درج تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ