گزین مری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع 

121

کوئٹہ (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج داؤد خان ناصر نے نوابزادہ گزین مری کے کالعدم تنظیموں سے روابط او ر ان کی معاونت سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کے احکامات دے دیے ہیں ۔گزشتہ روز نواب زادہ گزین مری کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لایاگیا۔ ان کے خلاف کالعدم تنظیموں سے روابط اور ان کی معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نواب زادہ گزین مری کے وکیل ارباب طاہر ایڈووکیٹ اور اسپیشل پبلک پراسکیوٹر زاہد علی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ عدالت ہٰذا میں مذکورہ کیس میں
گزین مری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کیاجاچکاہے جو آج (بدھ) سنائے جانے کاامکان ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ