کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ کا  ملزم 3 برس بعد گرفتار 

34

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ کے عملے نے ایس ایچ او بابر علی کی سربراہی میں علمدار روڈ پر چھاپہ مارا اور ملزم نادر علی ولد نوروز علی ہزارہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم لوگوں سے لاکھوں روپے لیکر انہیں یورپ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک بجھواتا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ