سفیر پاکستان کی سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سے ملاقات

100

سفیر پاکستا ن خان ہشام بن صدیق نے ریاض میں سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد اے القصیبی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اگلے ہفتے اسلام باد میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں اور پاکستانی قیادت کی گرمجوشی کے بارے میں آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کمیشن کا گیارہواں مشترکہ اجلاس 28 تا 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں ڈاکٹر القصیبی 27 رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کریں گے۔ وفد میں کئی سینئر حکام شامل ہوںگے۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستانی وزیر تجارت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ