دھرنا ختم کرنے کیلیے آج صبح 7بجے تک کی وارننگ‘ مظاہرین نے سی سی ٹی وی کیمروں کی لائنیں کاٹ دیں

150
اسلام آباد: تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے شرکا اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں
اسلام آباد: تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے شرکا اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حکومت نے مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کے لیے آج صبح 7 بجے تک کی وارننگ دی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھرنا ختم نہ کیا تو کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کے عوام مشکلات کاشکار ہیں، دھرنے کے شرکاکومنتشرکرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ دوسری جانب دھرناختم کرانے کے لیے پیر نظام الدین جامی گولڑہ شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس کے بعد پیر افضل قادری دھرنے کے منتظمین سے ملاقات کے لیے فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔ پیرسیدغلام نظام الدین جامی نے کہا ہے کہ امیدہے مذاکرات نتیجہ خیزثابت ہوں گے اورمعاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو جائے گا۔ ادھر دھرنے کے شرکاء کی نگرانی کرنے والے 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

حصہ