اسحق ڈار کی عدالت پیشی کیلیے ضامن نے 3 ہفتے کی مہلت مانگ لی

42

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت میں وفاقی وزیر سینیٹر اسحق ڈار کے ضامن نے سینیٹر اسحق ڈار کی عدالت پیشی کے لیے3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی ہے۔اسحق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے شوکاز نوٹس پر عدالت کو اپنا جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسحق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں انہیں پیش کرنے کے لیے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ ضامن نے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسحق ڈار کی حاضری یقینی بنانے کے لیے جمع کرائے گئے50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط نہ کیے جائیں۔ عدالت نے نیب کو ضامن کے جواب کی کاپی فراہم کرتے ہوئے استغاثہ اور ضامن دونوں کو ہدایت کی کہ وہ زرضمانت ضبط کرنے کے معاملے پر29 نومبر کو دلائل دیں۔