این ٹی ایس کیخلاف ایکشن لینے والے وزیر سے استعفا لے لیا گیا

83

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت میر دوستین ڈومکی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دوستین ڈومکی نے آتے ہی کامسیٹس اور این ٹی ایس کے گھپلوں کے خلاف ایکشن لیا تھا، میر دوستین ڈومکی نے بورڈ اجلاس میں کامسیٹس اور این ٹی ایس کی کروڑوں کی کرپشن پکڑی، انتظامیہ نے کرپشن چھپانے کے لیے میردوستین ڈومکی کو نشانہ بنایا اور رانا تنویر سے شکایت کردی۔ رانا تنویر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کہہ کر وزارت کا عہدہ واپس لینے کا کہا۔ ڈومکی کے وزارت سے استعفے کے بعد وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کو دوبارہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کا بھی قلمدان سونپ دیا گیا۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ رانا تنویر حسین دوسری مرتبہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تیسر ی مرتبہ دفاعی پیداوارکی وفاقی وزارت کے منصب پر فائز ہوئے۔