امریکا کا حافظ سعید کی نظر بندی کے خاتمے پراظہار تشویش

71

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید کی تنظیم امریکیوں سمیت سینکڑوں شہریوں کی موت کی ذمے دار ہے ، پاکستانی حکومت حافظ سعید کی گرفتاری اور ان کے جرائم پر الزام عائد کرنے کے عمل کو یقینی بنائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر ناؤرٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حافظ سعید کی تنظیم لشکر طیبہ امریکیوں سمیت سینکڑوں شہریوں کی موت کی ذمے دار ہے ۔پاکستانی حکومت حافظ سعید کی گرفتاری اور ان کے جرائم پر الزام عائد کرنے کے عمل کو یقینی بنائے ۔