وزیرقانون مستعفی نہیں ہونگے‘ دھونس سے وکٹ گرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے‘ احسن اقبال

101

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیرقانون زاہد حامد مستعفی نہیں ہوں گے ، ان سے استعفا صرف پارلیمنٹ لے سکتی ہے، دھونس ،دھاندلی اور ضد سے وکٹ گرانے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے،دھرنے کا مقصدحکومت کوبریلوی مسلک سے لڑاناہے،تاکہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کاووٹ بینک گرجائے،3 گھنٹے میں آپریشن سے جگہ خالی کرواسکتے ہیں، نقصان نہ ہونے کی ضمانت کون دے گا؟ دھرنے والے حکومت کے لیے لال مسجد کا پھندا لیے کھڑے ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے جیسی بدعت عمران خان اور طاہرالقادری نے متعارف کروائی،دھرنے والوں کے مطالبات مان لیے تومزیدلوگ بھی دھرنا دیں گے، ناجائز مطالبات ماننے کاکوئی جوازنہیں۔ حکومت کے پاس سرنڈرکا کوئی آپشن نہیں۔