بھارت حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے پر تلملا اٹھا، پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

64

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت جماعت الدعو ۃ کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے اور رہائی پر تلملا اٹھا اور ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حا فظ سعیدکی رہائی کالعدم دہشت گردوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی ایک کوشش ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے ’’اے این آئی ‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کے حوالے سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حافظ سعید کی رہائی اس بات کی تصدیق ہے کہ پڑوسی ملک دہشت گردی کے ذمے داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کو اس بات کا غصہ ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دیے گئیشخص کو آزادی سے گھومنے پھرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

حصہ