ملکہ برطانیہ دنیا کی معمر ترین حکمران بن گئیں

163

زمبابوے کے حکمران رابرٹ موگابے کے استعفی کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا کی معمر ترین حکمران بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینتیس برس زمبابوے پر حکمرانی کے بعد رابرٹ موگابے کو آخر کار عہدہ صدارت سے استعفی دینا پڑا۔ ترانوے سالہ موگابے دنیا کے معمر ترین حکمران تھے۔ ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم معمر ترین حکمران بن گئی ہیں کیونکہ ان کی عمر اکانوے برس ہے۔

 تیونس کے نوے سالہ صدر محمد الباجی قائد السبسی معمر حکمرانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ 2014 میں ملک کے صدر بنے۔ دنیا کے تیسرے معمر ترین حکمران کویت کے امیر ۔۔شیخ صباح احمد الجابر الصباح ہیں، ان کی عمر اٹھاسی برس ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ