تائیوان ،بلند عمارت میں آتشزدگی سے 9افرادہلاک

56

شمالی تائیوان کے ایک اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر 9افراد ہلاک اور 2معمولی زخمی ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع زانگ ہی کے شہر میں ایک کئی منزلہ عمارت کے چوتھی منزل میں رات آٹھ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے چوتھے اور پانچویں فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 2معمولی زخمی ہوئے۔مقامی فائربریگیڈ کے مطابق عمارت کے کئی کمروں میں غیر ملکی رہ رہے تھے،ایک 49سالہ شخص کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔