نیول چیف کا کریکس ایریا  میں اگلے مورچوں کا دورہ

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحد کے قریب واقع کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پاک میرینزکے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا ستقبال کیا۔ نیول چیف کو ہر پوسٹ پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی فارورڈ پوسٹوں پر تعینات جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حصہ