اڑان سے چند منٹ قبل خلائی جہاز کی پرواز منسوخ

40

امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک خلائی جہاز کو پرواز کرنے سے چند منٹ قبل اس لیے روک لیا گیا کیونکہ اس کی فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ داخل ہو گیا تھا۔ یہ خود کار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ مشن کو کنٹرول کرنے والوں نے ‘ابورٹ، ابورٹ، ابورٹ یعنی پرواز کو روکنے کا حکم دیا۔
معلومات کرنے پر پتا چلا کہ خلائی مشن کی نگرانی کرنے والوں نے ممنوعہ فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ دیکھا۔ جس کے بعد سائنس دانوں نے اس خلائی جہاز کو اگلے روز دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کہہ کر پرواز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ سامان بردار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے 3356 کلو گرام خوراک، رسد، آلات اور سائنسی اشیا لے کر روانہ ہو گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی اسٹیشن کو خوراک فراہم کرنے کے لیے اوربیٹل اے ٹی کے کے ساتھ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہے۔ کمپنی اس مشن کے بارے میں ٹویٹس کر رہی تھی اوربیٹل نے ٹویٹ کی کہ گرین سنگل مل گیا ہے اور ٹیم جانے کے لیے تیار ہے۔ لانچ کرنے میں صرف 10 منٹ باقی ہیں۔
گھڑی کی سوئی ٹک ٹک کرتی رہی اور بظاہر ایسا لگا کہ آئی ایس ایس پر جلد ہی سامان پہنچ جائے گا ۔اوربیٹل اے ٹی کے نے ٹویٹ کیا کہ ‘اب صرف 2 منٹ باقی ہیں کہ اچانک ایک طیارہ ان کی حدود میں داخل ہو گیا اور پھر انہیں پروان بھرنے سے پہلے ہی اپنی پرواز کو روکنا پڑا۔ اوربیٹل اے ٹی کے نے کہا ہے کہ ‘پابندی والے علاقے میں طیارے کے آجانے سے قبل تک کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اگلے روز دوبارہ لانچ کے لیے تیار ہوں گے۔

حصہ