پاکستانی بوہرہ برادری کے 33 بچوں کو بھارتی ویزے جاری

47

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت نے بوہرہ برادری کے ان33پاکستانی بچوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں اس برداری کے روحانی پیشوا نے بھارت آنے کی دعوت دی تھی۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ہم نے پاکستان کے 33 بوہرہ بچوں کو بھارت کا ویزا جاری کیا ہے جنہیں ان کے روحانی پیشوا نے مدعو کر رکھا تھا۔بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین ممبئی میں رہائش رکھتے ہیں اور اس برادری سے تعلق رکھنے والوں کو دونوں ملکوں کے درمیان سفر کے لیے خصوصی رعایت بھی دی جاتی رہی ہے۔