عدالت عظمیٰ: عمران خان، ترین نااہلی کیس حنیف عباسی نے تحریری جواب جمع کرا دیا

38

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس میں درخواست گزار حنیف عباسی کی جانب سے جہانگیر ترین کی جانب سے ٹرسٹ قائم کرنے اور اس کے بینی فیشل اونر ہونے کے حوالے سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرسٹ اور آف شور کمپنی ایسے اثاثے نہیں جو ظاہر نہ کیے جائیں بلکہ ان کو ظاہر کرنا ضروری ہوتا ہے اور جہانگیر ترین ٹرسٹ کی اونر شپ سے انکار نہیں کر سکتے۔ تحریر ی جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جو آف شور کمپنی بنائی تھی وہ عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتی تھی اس لیے وہ بھی ان کی براہ راست ملکیت ہے۔

حصہ