ججز سوچیں کب تک گالیاں سننی چاہئیں‘ قمر زمان کائرہ

45

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نواز شریف ملک میں سیاسی گرد چاہتے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچ سکے لیکن ججز کو سوچنا چاہیے کہ طاقتور کے خلاف فیصلہ دے کر کب تک گالیاں سننی چاہئیں۔ منگل کو پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلزپارٹی سب سنبھال لے گی ،عمران خان کی اصل شکل قوم کے سامنے آرہی ہے ، سمیع الحق سے اتحاد کر کے کونسا روشن خیال لا رہے ہیں ۔