ملی مسلم لیگ نے الیکشن ایکٹ 2017ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

63

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن ایکٹ 2017ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے ملی مسلم لیگ کی درخواست پر منگل کو سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ 2017 ء میں انتخابات کے حوالے سے شقیں غیر آئینی ہیں ،مذکورہ بالا 15 شقوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے وزارت قانون ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ چیف الیکشن کمشنر اور کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

حصہ