ڈی آئی خان:سکیورٹی فورسز کےآپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید

117

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں میجر اسحاق شہید ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےکولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے ایک اور سپوت میجر اسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا شہید میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بچہ شامل ہے۔

میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کردی  گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی کودہشت گردوں سےصاف کررہےہیں، مادروطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

حصہ