پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں شہاب ٹو کی تیاریاں جاری

82

ریاض‘ اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان اورسعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جنہیں شہاب 2 کانام دیا گیا ہے۔ یہ مشقیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔سعودی ذرائع کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر کاکہنا ہے کہ مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لیے پیشہ وارانہ مہارت کاتبادلہ ہو گا، کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)راحیل شریف اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں، یہ عسکری اتحاد 2015ء میں تشکیل پایا تھا جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔

حصہ