پنجاب کی 56 کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کے آڈٹ کا شیڈول جاری

50

لاہور (صباح نیوز) پنجاب کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے معاملے کا آڈٹ کرنے کاشیڈول جاری کر دیا گیا۔ آڈٹ 25 نومبر سے 10 دسمبر تک شروع کیا جائے گا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کے آڈٹ کے لیے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق 25 نومبر تا 10 دسمبر تک مختلف کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا جائے گا جو جنوری تک جاری رہے گا ۔جہاں پبلک منی ہے وہاں آڈٹ کرنا آڈیٹر جنرل کی ذمہ داری ہے لیکن پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہ کروائے جس پر کئی سوالات اٹھتے رہے۔

حصہ