الیکشن ایکٹ ، نامزدگی و اثاثوں سے متعلق فارموں میں اہم تبدیلیاں

46

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھ دیے گئے،انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن ایکٹ کے ذریعے نامزدگی اور اثاثوں سے متعلق فارمز میں کئی اہم تبدیلیاں کردیں۔دہری شہریت اور سیاستدانوں کے بیوی بچوں کے قرضوں سے متعلق اہم شقیں ہی اڑا دی گئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نئے نامزدگی فارم کے مطابق دہری شہریت، تعلیم اور ٹیکس سے متعلق اہم کالمز ہی نکال دیے گئے۔ الیکشن کمیشن سے معاملہ چھپانے کے لیے منظوری کے وقت کمیشن حکام کو اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا۔اس سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو ہر سال حلف دینا لازم تھا کہ انہوں نے دہری شہریت نہیں لی۔حلف کے باعث ارکان پارلیمنٹ کو نا اہلی کے ساتھ مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔ امیدواروں کے لیے ٹیکس سے متعلق3برس کی معلومات بھی دینا ضروی تھا۔

حصہ