پنجاب پولیس میں ڈاک کا آن لائن نظام شروع کردیا گیا 

162

فیصل آباد(آن لائن)پنجاب پولیس کا جدیدٹیکنالوجی کی جانب ایک اور اہم قدم ، پولیس میں افسروں کی ڈاک کا برسوں کا نظام تبدیل کر کے ڈاک کا آن لائن سسٹم شروع کر دیا گیا ، پی آئی ٹی بی کے تعاون سے پولیس افسروں کے دفاتر میں ڈاک سسٹم آن لائن کر دیا گیا ، پہلے پولیس اہلکار سی سی پی او ، ڈی آئی جی کے دفتر سے ڈاک لاتا تھا ، اور متعلقہ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے دفاتر سے ڈاک لاتا تھا اور متعلقہ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے دفاتر سے بھی ڈاک تھانوں میں لائی جاتی تھی ، جبکہ تھانوں میں درج
ہونے والے مقدمات اور اہم دستاویزات بھی افسروں کے دفاتر روز بھجوائے جاتے تھے آن لائن ڈاک سسٹم کے باعث پولیس اہلکاروں کے اعلیٰ افسروں کے دفاتر کے چکر ختم ہو گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ