قبل ازوقت الیکشن کے سوا کوئی آپشن نہیں،شاہ محمود قریشی

105

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، ان کے پاس قبل ازوقت انتخابات کے سواکوئی آپشن نہیں، تحریک انصاف انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اور انشا اللہ ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ موجودہ حکومت نے صرف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔غریب عوام کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے عوام سخت مایوس ہو چکے ہے اب عوام کی نظریں تحریک انصاف اور عمران خان پر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور چور حکمرانوں سے عوام نجات چاہتے ہے اسی لیے تحریک انصاف میں جوق در جوق عوام شمولیت اختیار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ خود کو جمہوریت کی چمپئن سمجھنے والی نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کو فروغ دینے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام پر توجہ دیتیں تو آج ملک ترقی کی دوڑ میں کہیں آگے نکل گیا ہوتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ