عدلیہ اور آئین پر حملوں سے ثابت ہوا نواز شریف کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں،عمران خان

79

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ اور آئین پر نواز شریف کے حملوں سے ثابت ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا یہ دعوی کے عوام ان کا احتساب کرینگے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ، نواز شریف چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں کو ہر وقت بیوقوف بنائے رکھا جانا چاہیے، مگر بار بار لوگوں کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ آئینی طور پر ان کا کام اپنے نمائندے منتخب کرنا ہے، عوام کو بخوبی احساس ہے کہ قانون کی عملدآری یقینی بنانا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، چنانچہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمہ ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی یہ کوشش کہ عوام ان کا احتساب کریں آئین سے روگردانی اور فساد برپا کرنے کی کوشش ہے ، عدلیہ اور آئین پر نواز شریف کے حملوں سے ثابت ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں،نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے تین سو ارب بچانا چاہتا ہے۔

حصہ