دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،خورشید شاہ

129

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،وہ اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی۔خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تووہ خودغیرآئینی راستے پرجارہے ہیں،نواز شریف کوآئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، وقت سے پہلے الیکشن کامطالبہ غیر ضروری ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کونوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی،احتساب برابری کی بنیاد پر ہوناچاہیے۔نواز شریف غیر آئینی طرف جارہے ہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ